Android P may introduce stricter call blocking

Android P May Introduce Stricter Call Blocking

اینڈروئیڈ پی میں زیادہ بہتر کال بلاکنگ فیچر متعارف کرایا جائے گا

ایکس ڈی اے ڈویلپرز کے مطابق اینڈروئیڈ پی کے کال ڈائلر میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔اس نئے فیچر سے آپ ایسے تمام نمبروں سے آنے والی فون کالز بلاک کر سکیں گے جو آپ کے فون میں محفوظ نہیں ہیں۔ اس فیچر سے پرائیویٹ نمبروں، پے فون کے فون نمبروں اور کالر آئی ڈی کی معلومات کے بغیر فون نمبروں کی کالز کو بھی بلاک کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)


یہ نیا فیچر آپ کے ایمرجنسی کال کرنے کے بعد ڈس ایبل ہوجائے گا، کیونکہ ایمرجنسی کال کے بعد لوکل ایمرجنسی کال سینٹر نامعلوم نمبروں سے آپ کو جوابی کال کر سکتا ہے۔


اس کے علاوہ آج کو موبائل کیرئیر یہ فیچر ڈس ایبل بھی کر سکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ بہت سے موبائل کیرئیر غیر ضروری کالوں سے نجات دینے کے لیے صارفین کو یہ سہولت فروخت کریں۔
یہ فیچر اصل میں ابھی اینڈروئیڈ میں ہی شامل ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ ہم اسے اینڈروئیڈ پی میں دیکھ سکیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-03

More Technology Articles