Angry nurses want Mark Zuckerberg name removed

Angry Nurses Want Mark Zuckerberg Name Removed

مارک زکر برگ کا نام مٹانے کے لیے نرسوں کا احتجاج

فیس بک کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کے حوالےسے سامنے آنے والے سکینڈلز سے پریشان کچھ نرسوں نے مارک زکربرگ کے خلاف کچھ انوکھے طریقے سے غصہ نکالا ہے۔ سان فرانسسکو کے ایک ہسپتال کی نرسوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہسپتال کے نام میں سے مارک زکر برگ کا نام ہٹا جائے گا۔
مارک زکر برگ اور اُن کی ڈاکٹر بیوی پریسلا چان نے تین سال پہلے سان فرانسسکو کے ایک ہسپتال کو 75 ملین ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی تو ہسپتال نے شکرانے کے طور پر ہسپتال کا نام بدل کر زکربرگ سان فرانسسکو جنرل ہوسپیٹل اینڈ ٹراما سنٹر کر دیا۔

(جاری ہے)


ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ کیمبرج اینالیٹکا کے سکینڈل کی وجہ سے چند نرسوں نے ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کی تصاویر میں کچھ لوگوں کو ہسپتال کے باہر لگے بورڈ پر مارک زکر برگ کے نام پر ٹیپ لگاتے دکھایا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے مظاہرین کے مطابق ہسپتال کے نام میں زکربرگ دیکھ کر مریض اپنی پرائیویسی کے تحفظ کے حوالے سے پریشان ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا میں بڑے مخیر حضرات کے نام پر اداروں کے نام رکھنا عام ہے۔
دو سال پہلے مارک زکر برگ نے مختلف بیماریوں کے علاج کی تحقیق کے لیے 3 ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-16

More Technology Articles