Apple has begun rolling out HDR 4K content on iTunes

Apple Has Begun Rolling Out HDR 4K Content On ITunes

ایپل نے آئی ٹیونز پر HDR 4K مواد جاری کرنا شروع کر دیا

ایپل نے آئی فون 8، ایپل واچ سیریز 3 اور ایپل ٹی وی 4K کے پری آرڈر شروع کر دئیے ہیں۔ اس سے پہلے ہی ایپل نے ہائیر ڈائنامک رینج کے ساتھ ایچ ڈی آر ویڈیو اور 4K ریزولیشن کی سپورٹ جاری کرنا بھی شروع کر دی ہے۔اس کے علاوہ ایپل ایسے صارفین کی سبسکرپشن کو 4K HDR فارمیٹ میں اپ گریڈ کر رہا ہے جنہوں نے پہلے ویڈیوز خرید لی تھیں۔ اس اپ گریڈنگ کے لیے ایپل صارفین سے کسی قسم کے اضافی چارجز نہیں لے گا۔

(جاری ہے)


اس ہفتے ایپل کے متعارف کرائے گئے آئی فونز کے تمام ماڈلز ایچ ڈی آر ویڈیو کو سپورٹ کرتے ہیں جبکہ ایپل ٹی وی 4K ڈولبی وژن سپورٹ کے ساتھ ساتھ ہائیر ریزولوشن اور ایچ ڈی آر ویڈیوز دونوں کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
ہوسکتا ہے کہ بہت سے آئی فون صارفین ابھی سے ہی 4K HDR موویز نہ دیکھ سکیں، ایپل 22 ستمبر کو نئے آئی فونز کی فروخت شروع ہونے کی وجہ سے اسے بتدریج متعارف کرا ہے، جس کے بعد تمام سپورٹڈ ڈیوائس رکھنے والے صارفین 4K HDR ویڈیو سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-16

More Technology Articles