Apple has started testing 5G millimeter wave wireless technology

Apple Has Started Testing 5G Millimeter Wave Wireless Technology

ایپل نے 5 جی ملی میٹر ویو وائرلیس ٹیکنالوجی کے تجربات شروع کر دئیے

ایپل نے 5 جی ملی میٹر ویو وائرلیس ٹیکنالوجی کے تجربات شروع کر دئیے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی سے ایپل کو اپنے فون کے سیلولر کنکشن کی رفتار بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ایپل نے یو ایس ایف سی سی میں 5 جی ملی میٹر ویو وائرلیس ٹیکنالوجی کے تجربات کےلیے ایک درخواست دی ہے۔ کمپنی دو مختلف جگہوں پر اس کے تجربات کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنی درخواست میں ایپل نے 28 گیگا ہرٹز اور 39 گیگا ہرٹز بینڈ کا بھی ذکر کیا ہے، جسے ایف سی سی نے پچھلے سال تجارتی استعمال کےلیے منظور کیا تھا۔
ایپل کی درخواست اس وقت سامنے آئی ہے، جب ایپل نے نوکیا کے ساتھ حقوق ملکیت کے حوالے سے اپنے قانونی معالات کو طے کیا ہے۔ایپل نے اپنی درخواست میں بتایا ہے کہ وہ ان تجربات کو 12 ماہ میں ہی ختم کر دے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-24

More Technology Articles