Apple is developing a premium news subscription service

Apple Is Developing A Premium News Subscription Service

ایپل ایک نئی پریمیم نیوز سبسکرپشن سروس پر کام کر رہا ہے

اطلاعات کے مطابق ایپل اپنی ایپل نیوز سروس کو پریمیم آپشن سے اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔ ایپل نے حال ہی میں ٹیکسچر(Texture) کو خریدا ہے۔ یہ ایک میگزین سبسکرپشن سروس ہے۔ اب ایپل اسے آئی فون اور آئی پیڈ پر اپنی نیوز ایپلی کیشن میں مربوط کرے گا۔
بلوم برگ کا دعویٰ ہے کہ اس سال ہی اس پریمیم سروس کو متعارف کرایا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس سروس کی فیس 9.99 ڈالر ماہانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

ایپل کے خریدنے سے پہلے ٹیکسچر کی ماہانہ فیس بھی یہی تھی۔
اندازہ ہے کہ اشتہارات سے پاک یہ پریمیم آپشن کافی کامیاب ہو گا۔ اس وقت کئی ملین آئی فونز میں ایپل نیوز انسٹال ہے ۔ امید ہے کہ ان میں سے بہت صارفین پریمیم سروس کے لیے سبسکرائب کریں گے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس پریمیم سروس میں کونسے کونسے پبلی کیشنز شامل کیے جائیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ صرف وہ میگزین ہوں جو پہلے ہی ٹیکسچرمیں پبلش ہو رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-17

More Technology Articles