Apple sold fewer iPhones this holiday season, still made more revenue

Apple Sold Fewer IPhones This Holiday Season, Still Made More Revenue

ایپل نے ان چھٹیوں میں تھوڑے آئی فونز فروخت کر کے زیادہ منافع کمایا

ایپل کے چھٹیوں کے سیزن کی مالی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔اس رپورٹ میں آئی فون 8 اور آئی فون ٹین کی ابتدائی فروخت بھی شامل ہے۔
اس سہ ماہی میں کمپنی نے 77.3 ملین آئی فونز فروخت کیے۔ یہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.15 فیصد کم ہے۔
اگرچہ آئی فون ٹین کی زیادہ لاگت آئی فونز کی مجموعی فروخت میں کمی کا باعث بنی لیکن اس کے باوجود ایپل نے کافی منافع کمایا ہے۔

(جاری ہے)

اس سہ ماہی میں ایپل کی آمدن 88.3 ارب ڈالر رہی جبکہ اس سے پچھلی سہ ماہی میں یہ 78.4ارب ڈالر تھی۔ ماہرین نے اس سہ ماہی کی آمدن کا اندازہ 84 سے 87 ارب ڈالر لگایا تھا۔
اس سہ ماہی میں ایپل نے 13.2 ملین آئی پیڈز، 5.1 ملین میک کمپیوٹر بھی فروخت کیے۔اس سے پچھلی سہ ماہی میں ایپل نے 13 ملین آئی پیڈ اور 5.1 ملین میک فروخت کیے تھے۔ایپل نے بتایا کہ جنوری میں اس کی پوری دنیا میں ایکٹیو ڈیوائسز کی تعداد 1.3 ارب ہوگئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-02

More Technology Articles