Apple unveils new emoji on World Emoji Day

Apple Unveils New Emoji On World Emoji Day

ورلڈ ایموجی ڈے پر ایپل نے نئے ایموجی متعارف کرا دئیے

ایپل بھی ورلڈ ایموجی ڈے منا رہا ہے۔ ورلڈ ایموجی ڈے کے موقع پر ایپل نے درجنوں نئے ایموجی متعارف کرائے ہیں۔
ایپل نے نئے ایموجی 11.0 سٹینڈرڈ کے مطابق 70 نئے ایموجی متعارف کرائے ہیں۔ ان ایموجی میں مسکراتی آنکھوں کے ساتھ مسکراتے چہرے،پارٹی کرتے ہوئے چہرے، عذرخواہانہ چہرے اور سرد چہرے کے ایموجی بھی شامل ہیں۔
ایپل بہت سے جانورں کے نئے ایموجی متعارف کرا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں طوطے، کینگرو اور مور وغیرہ کے ایموجی شامل ہیں۔ کھانوں کے نئے ایموجیز میں آم، مون کیک، کپ کیک وغیرہ ک ایموجیز ہیں۔
ایپل نے لوگوں کے حوالے سے بھی نئے ایموجی متعارف کرائے ہیں۔ ان میں سرخ سر، گھنگھریالے بال اور گنجے سر کے ایموجیز شامل ہیں۔
ایپل کا کہنا ہے کہ یہ نئے ایموجیز اس سال کے آخر تک جاری کر دئیے جائیں گے۔ یہ آئی او ایس 12 کا حصہ تو نہیں ہونگے لیکن اس کے بعد آئی او ایس 12.1 میں شامل ہونگے۔

Apple unveils new emoji on World Emoji Day
تاریخ اشاعت: 2018-07-17

More Technology Articles