Apple will show off its 2018 iPhones on September 12

Apple Will Show Off Its 2018 IPhones On September 12

ایپل 2018 کے آئی فونز کو 12 ستمبر کو متعارف کرائے گا

ایپل کے نئے آئی فونزکو 12 ستمبر کو متعارف کرائے جائیں گے۔نئے آئی فون متعارف کرانے کی تقریب کوپرٹینو میں سٹیو جابز تھیٹر میں ہوگی۔پچھلے سال بھی اسی دن آئی فون منعقد کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔
اس تقریب میں آئی فونز کے علاوہ دوسری ڈیوائسز بھی متعارف کرائی جائیں گی لیکن سب کو نئے آئی فونز کا انتظار ہے۔
اس تقریب میں آئی فون کے 3 نئے ماڈل لانچ کیے جائیں گے۔

ان میں ایک 5.8 انچ کا اپ ڈیٹڈ آئی فون ہوگا، ایک سستا 6.1 انچ ایل سی ڈی آئی فون اور ایک 6.5 کا فلیگ شپ آئی فون ہوگا۔

(جاری ہے)

اس فلیگ شپ آئی فون کی پیمائش موجودہ آئی فون 8 پلس جیسی ہوگی۔
اس تقریب میں نئے آئی پیڈ پروز بھی لانچ کیےجا سکتے ہیں۔ افواہیں ہیں کہ اس تقریب میں پتلے بیزل، فیس آئی ڈی اور زیادہ سٹریم لائن باڈی کے ساتھ آئی پیڈ پرو 10.5 اور پرو 12.9 بھی لانچ کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اس تقریب میں چوتھی نسل کی ایپل واچ بھی متعارف کرائی جا سکتی ہے۔
ہو سکتا ہے ایپل اس تقریب میں ریٹینا ڈسپلے کے ساتھ میک بک ائیر کا نیا ورژن بھی جاری کرے لیکن یہ کافی مشکل لگتا ہے۔ تقریب کی تاریخ کا باضابطہ اعلان تو ہو گیا ہے ۔ چلیں دیکھتے ہیں اس بار ایپل کیا کچھ سامنے لے کر آتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-31

More Technology Articles