BlackBerry lawsuit alleges that Facebook, Instagram, and WhatsApp infringed on BBM patents

BlackBerry Lawsuit Alleges That Facebook, Instagram, And WhatsApp Infringed On BBM Patents

بلیک بیری نے پیٹنٹس کی خلاف ورزی کرنے پر فیس بک، انسٹا گرام اور وٹس ایپ پر مقدمہ کر دیا

اپنے تازہ ترین مقدمے میں بلیک بیری نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ، جو سب فیس بک کی ملکیت ایپلی کیشنز ہیں، نے اُن کے 7 پیٹنٹس کی خلاف ورزی کی ہے۔
بلیک بیری کا کہنا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے اس کے مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ بلیک بیری نے فیس بک اور اس کی ملکیتی دوسری ایپلی کیشنز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بلیک بیری کے بی بی ایم پیٹنٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی ایپلی کیشنز میں کئی فیچرز شامل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان فیچرز میں سیکورٹی، یوزر انٹرفیس، بیٹری کی کارکردگی کےسٹیٹس اور میسجنگ ایپ کے گیمز سے اینٹیگریشن کے فیچرز شامل ہیں۔
فیس بک کے ڈپتی جنرل کونسل کا کہناہے کہ وہ بلیک بیری کے اس مقدمے کا سامنا کریں گے۔
ایک وقت تھا جب مارکیٹ پر بلیک بیری کا ہی راج تھا۔ اس کے بعد اینڈروئیڈ اور آئی او ایس مارکیٹ میں داخل ہوئے تو بلیک بیری بتدریج مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہوگیا۔ بعد میں دوسری کمپنیوں نے بلیک بیری سے برانڈ کا لائسنس حاصل کیے اور اینڈروئیڈ فون بنانا شروع کر دئیے، اس سے ایک بار پھر مارکیٹ میں صارفین کسی حد تک بلیک بیری کا نام جاننے لگے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-07

More Technology Articles