Careem has scored 500 million dollar in funding

Careem Has Scored 500 Million Dollar In Funding

کنگڈم ہولڈنگ کمپنی اور ڈیملر اے جی کی کریم میں سرمایہ کاری

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی مشہور، سواری فراہم کرنے والی سروس ، کریم نے آج اپنے نامور سرمایہ کاروں ، کنگڈم ہولڈنگ کمپنی (KHC) ، ایک سعودی سرمایہ کار کمپنی اور ڈیملر اے جی، ملٹی نیشنل آٹو موٹِو صنعت کار سے اپنے سیریز E کے فنڈنگ راؤنڈ کی دوسری بندش کاا اعلان کردیا۔ان کے علاوہ عالمی انٹرنیٹ سرمایہ کار ڈی سی ایم وینچرز اور Coatue مینیجمنٹ ایل ایل سی نے بھی اس راؤنڈ میں حصہ لیا۔

اور KHC کے ایک نمائندے نے کریم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کر لی۔ یہ حالیہ فنڈنگ گزشتہ 350 ملین امریکی ڈالر کا ہی حصہ ہے جو کہ دسمبر 2016 میں اکٹھی کی گئی تھی۔ اس فنڈنگ سے کریم کو اپنے بل بوتے پر مزید بڑھنے اور بہتر معاشی وسائل کے حامل نئے سرمایہ کاروں اور بہترین بین الاقوامی ماہرین کو اپنی کامیابی میں شامل کرنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)


کریم کے سی ای او مبشر شیخ نے کہا، "KHC اور ڈیملر اے جی ہمارے ادارے کے لیے اہم ثابت ہوں گے اب جب کہ ہم خطے کے شہری نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لیے نئے راستوں پر بڑے قدم لینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا،" اس خطے میں مزید وسعت کے مواقع بہت زیادہ ہیں ، مشرق وسطیٰ کی مارکیٹس میں اپنی موجودگی کو صرف گہرا اور وسیع ہی نہیں کرنا بلکہ اپنی کمیونیٹیز میں جدید طریقوں کو اپنا کر سہوات فراہم بھی کرنا ہے۔
KHC اور ڈیملر اے جی کے ساتھ کام کرنے سے نہ صرف مالی معاونت ملے بلکہ عالمی ٹیکنالوجی کے نئے راستوں کو اپنانے کا دیر پا راستہ بھی ملے گا۔ اور ہم ان دونوں کو مشرقِ وسطیٰ میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے اس سفر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ "
STC کے بعد KHC ٹیکنالوجی کے میدان میں سرمایہ کاری کر نے والی دوسری بڑی سعودی کمپنی بن جائے گی۔
STC مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ٹیلی کام آپریٹر کمپنی ہے جس نے 2013 میں سب سے پہلے MENA کے خطے میں موبلٹی پلیٹ فارم کے فروغ کے عزم کے ساتھ کریم میں سرمایہ کاری کی تھی۔ اس فنڈنگ راؤنڈ سے کریم کی سروس کو خطے بھر میں مزید پروموشن ملے گی، سرمایہ کاروں کی فہرست میں اضافہ ہوگا، جو کہ اب خطے میں سب سے مضبوط تصور کی جارہی ہے ۔ اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدتوں میں تیزی کا سبب بھی بنے گا جس میں مستقبل میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والے Pods کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

کلاس اینٹنمن ، سی ای او، ڈیملر فنانشل سروسز اے جی، نے کہا، " کریم کے ساتھ سرمایہ کاری کر کے، ہم دنیا کا سب سے بڑا موبلٹی فراہم کرنے والا ادارہ بننے کا قدم اٹھا رہے ہیں۔ کریم نے بہت تیزی سے MENA کے خطے میں سواری فراہم کرنے والی سروسز کے لیڈر کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ جس سے نئے طریقوں اور صارفین میں اضافہ ہوا ہے۔ اور یہ سروس لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے نئے نئے طریقے پیش کر رہی ہے۔"

تاریخ اشاعت: 2017-06-16

More Technology Articles