Careem Welcomes 25000 Taxis in Islamabad Rawalpindi

Careem Welcomes 25000 Taxis In Islamabad  Rawalpindi

کریم کا راولپنڈی اور اسلام آباد کے ٹیکسی ڈرائیورزکو اپنے پلیٹ فارم پر لانے کا فیصلہ

ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی مشہور کمپنی ’’کریم‘‘نے پاکستان میں اپنے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مقامی ٹیکسی ڈرائیورزکو بھی اپنے پلیٹ فارم پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک بیان میں اسلام آباد میں کریم کے جنرل مینیجرعمر ضابط کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سفری سہولیات کے اعتبار سے رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیوں سے تمام ٹیکسی ڈرائیورز فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مقامی ٹیکسی ڈرائیورزکو کریم کے پلیٹ فارم پر لانے سے ناصرف انہیں زیادہ سواریاں دستیاب ہو ں گئیں بلکہ سواریوں کی تلاش میں در بدر پھرنے سے انہیں نجات بھی ملے گی۔
عمر ضابط کا کہنا تھا کہ کریم کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مسافر بھی کم قیمت پر ایک اچھی سواری سے لطف اندوز ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نا صرف جڑواں شہروں کے مسافرخود کہیں جانے کی بجائے گھر بیٹھے ایک ایپ کے ذریعے ٹیکسی بک کرواسکیں گے بلکہ چونکہ کریم کاجدید میٹر سسٹم کرایوں کا تخمینہ لگاتا ہے اس لئے انہیں کرائے کے معاملے میں ڈرائیورزسے الجھنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
کریم کے جنرل مینیجر کے مطابق کمپنی لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور اسے بہتر کرنے کے اپنے نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے چاہتی ہے کہ ٹیکسی ڈرائیورزکو تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ بھی ایک بہتر ذریعہ معاش پا سکیں۔

اپنے بیان میں عمر ضابط کا مزید کہنا تھا کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام مقامی ٹیکسی ڈرائیورزکو کریم کے پلیٹ فارم پر آنے کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں کا کہنا تھا کہ یہ ان کا اپنے صارفین کو محفوظ، قابل اعتما اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-17

More Technology Articles