CashDash lets you withdraw cash from ATMs without a debit card

CashDash Lets You Withdraw Cash From ATMs Without A Debit Card

کیشن ڈیش سے بغیر ڈیبٹ کارڈ کے اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالیں

سب سے پہلی اے ٹی ایم مشین کو متعارف کرائے ہوئے 50سال گزر چکے ہیں۔ اسے لندن کے بارکلے بنک نے متعارف کرایا تھا۔اب لندن میں ہی ایک نئی اے ٹی ایم مشین متعارف کرائی گئی ہے۔ کیشن ڈیش (CashDash) نامی اس مشین سےآپ بغیر اے ٹی ایم کارڈ کے اپنے سمارٹ فون کو استعمال کرتے ہوئے اے ٹی ایم سے رقم نکلوا سکتےہیں۔
رقم نکلوانے کےلیے آپ کو سب سے پہلے کیش ڈیش موبائل ایپلی کیشن انسٹال کرنی پڑے گی۔

اس کے علاوہ آپ کے ورچوئل ویلٹ میں رقم ہونا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آپ اے ٹی ایم میں جائیں گے اور اپنے فون نمبر سےلاگ ان ہو کر اس کی تصدیق سمارٹ فون میں کریں گے۔ جس کے بعد مشین آپ کی مطلوبہ رقم فراہم کر دے گی۔
کمپنی نے اب تک لندن میں کیش ڈیش کی سپورٹ کرنےوالی 53 اے ٹی ایم نصب کی ہیں۔لندن کے بعد کمپنی بارسلونا اور نیویارک میں اس طرح کی مشینیں نصب کرے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کسی بھی کرنسی کو کیش ڈیش ویلٹ میں جمع کرا سکتے ہیں اور ویلٹ میں ہی رقم کو کسی بھی کرنسی میں جمع کر سکتےہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کرنسی کی تبدیلی کے لیے ان کے ریٹس سب سے بہتر ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-21

More Technology Articles