China forcing its citizens to install syp app or go to jail

China Forcing Its Citizens To Install Syp App Or Go To Jail

چینی مسلمان اپنے موبائلز میں حکومت کی سپائی وئیر ایپ انسٹال کریں یا جیل جائیں

دنیا بھر کی حکومتیں خفیہ طریقوں سے اپنے شہریوں پر نظر رکھتی ہیں۔ غیر مسلم ممالک میں مسلمانوں پر نظر رکھنا بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں لیکن چینی حکومت نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔چین حکومت اب زبردستی شہریوں کے سمارٹ فونز میں گھس رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پچھلے ہفتے چین کے بڑے مسلمان اکثریتی خودمختار علاقے سنکیانگ کی حکومت نے شہریوں کو نوٹس بھیجا ہے کہ وہ دی گئی ہدایات کے مطابق اپنے موبائل میں نگرانی کی ایک ایپلی کیشن انسٹال کریں۔

شہریوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں 10 دن کے لیے حراست میں بھی لیا جا سکتا ہے۔یہ نوٹس ایغور اور چینی زبان میں لکھا گیا ہے ۔ اسے اسے وی چیٹ ایپلی کیشن کے ذریعے سنکیانگ کے صدر مقام کے شہریوں کو بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)


حکام شہریوں کے فون میں جو ایپلی کیشن انسٹال کرانا چاہتے ہیں اس کا نام Jinwang ہے۔یہ ایپلی کیشن صارفین کے فون میں موجود فائلوں پر نظر رکھتی ہے۔

یہ ایپ خودکار طریقے سے دہشت گردی اور غیر قانونی مذہبی ویڈیوز، تصاویر،ای بکس یا ای ڈاکیومنٹس کی شناخت کر سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے ڈیٹا بیس میں موجود ایم ڈی 5 ڈیجیٹل سگنیچرز کو صارفین کی فائلوں سے ملاتی ہے۔ اگر صارفین کے فون میں ممنوعہ مواد ملے تو یہ ایپلی کیشن صارفین کو ممنوعہ مواد ڈیلیٹ کرنے کے لیے پرامپٹ کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ ایپلی کیشن صارفین کا ویبو اور وی چیٹ ریکارڈ، سم کارڈ کی معلومات اور وائی فائی لاگ ان کی معلومات حاصل کر کے انہیں حکومت کے سرورز کو بھیج دیتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-24

More Technology Articles