Chinese Twitter has more monthly users than the real blue bird social network

Chinese Twitter Has More Monthly Users Than The Real Blue Bird Social Network

چینی ٹوئٹر نے اصل ٹوئٹر کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا

اگر کہا جائے کہ چین اس کرہ ارض پر ایک الگ ہی کرہ ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ہم چین کے عوام کا ادراک نہیں کر سکتے بس ہمیں انہیں تعداد میں بیان کر سکتے ہیں۔ 1 ارب 30 کروڑ لوگوں کے ملک چین کی انتطامیہ نے شہریوں کو انٹرنیٹ کی رسائی کے حوالے سے طرح طرح کی پابندیوں میں جکڑا ہوا ہے۔
روس اور دوسرے ملکوں کی طرح چین کی بھی اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹس ہیں۔

چینی ویب سائٹس ویبو ٹوئٹر کے چینی ورژن کی طرح ہے تاہم اس نے اصل ٹوئٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مارچ مٰیں ویبو کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 340 ملین سے بھی بڑھ گئی ہے جو ٹوئٹر سے 12 ملین زیادہ ہے۔ٹوئٹر کی طرح کے پلیٹ فارم ویبو کے صارفین کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے حالانکہ ٹوئٹر تین ممالک کے علاوہ ساری دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن صرف چین میں استعمال ہونے والے ویبو نے اسے کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئٹر کی عمر بھی ویبو سے 3 سال زیادہ ہے۔ اس وقت چین کی 47 فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے اس کا مطلب ہے کہ جیسے جیسے چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھتی رہے گی ویبو ٹوئٹر کو مزید پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔کمپنی صارفین کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ منافع میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی آمدن 199.2 ملین ڈالر رہی جو پچھلے سال 119.3 ملین ڈالر تھی۔ اس کے برعکس ٹوئٹر کی آمدن پچھلے سالوں کے مقابلے میں کم ہو رہی ہے۔ اپریل 2016 سےپہلے ٹوئٹر نے 600 ملین ڈالر کمائے تھے جو اس سال کم ہو کر 548 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-20

More Technology Articles