Chrome on Android to get HDR video support

Chrome On Android To Get HDR Video Support

اینڈروئیڈ پر کروم کے لیے ایچ ڈی آر سپورٹ متعارف کرائی جائے گی

گوگل کروم فار اینڈروئیڈ کے لیےبہت جلد ایچ ڈی آر ویڈیوز کی سپورٹ متعارف کرائی جائے گی۔اس بات کا ثبوت مختلف ڈویلپرزکو android.media.MediaFormat کے میٹا ڈیٹآ اور VP9 HDR میٹا ڈیٹآ سے ملا ہے۔

(جاری ہے)


اس کا مطلب ہےکہ اب ایسی ویب سائٹ جو ایچ ڈی آر ویڈیوز کو سپورٹ کرتی ہوں، انہیں گوگل کروم میں ہی بہترین انداز میں دیکھا جا سکے گا لیکن یاد رہے کہ اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کےلیے آپ کے سمارٹ فون کےڈسپلے کو بھی ایچ ڈی آر کو سپورٹ کرنا چاہیے۔


اس وقت انٹرنیٹ پر نیٹ فلکس، ایمزون، ہولو، یوٹیوب، ایپل اور گوگل ہی ایچ ڈی آر کانٹنٹ فراہم کر رہے ہیں، لیکن یہ سب اپنی ایپلی کیشن میں ہی ایچ ڈی آر کی سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔دوسری ویب سائٹس کو ایچ ڈی آر ویڈیو فراہم کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ ایچ ڈی آر کانٹنٹ کے عام ہونے کےلیے ایچ ڈی آر سپورٹ کرنے والے سمارٹ فونز کا عام ہونا ضروری ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-04

More Technology Articles