Chrome will label all HTTP pages

Chrome Will Label All HTTP Pages

جولائی میں کروم ایچ ٹی ٹی پی پیجیز کو غیر محفوظ ظاہر کرے گا

پچھلے سال انہی دنوں میں گوگل نے کروم براؤزر میں ایچ ٹی ٹی پی (HTTP) پیجیز کے ساتھ Not Secure کی ٹیکسٹ فیلڈ ظاہر کرنا شروع کی تھی۔ اب گوگل نے ویب سائٹ مالکان کو HTTPS انکرپشن پر سوئچ کرنے کے لیے مزید اقدام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
جولائی سے کروم 68 کا مستحکم ورژن جاری کیا جائے گا۔اس میں تمام ایچ ٹی ٹی پی پیج کو Not Secure ظاہر کیا جائے گا (جیسا کہ نیچے تصویر میں ظاہر ہے)۔

ایسے ویب ماسٹر جو ابھی تک سیکور کنکشن پر منتقل نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

گوگل نے ان کے لیے ایک گائیڈ بھی جاری کی ہے، جیسے یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
پچھلے سال ایچ ٹی ٹی پی ایس کا استعمال کافی بڑھا ہے۔ انٹرنیٹ کی سرفہرست 100 ویب سائٹس میں سے 81 بائی ڈیفالٹ ایچ ٹی ٹی پی ایس کو استعمال کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ اینڈروئیڈ اور ونڈوز پر 68 فیصد ٹریفک اب محفوظ ہو چکا ہے۔ کروم او ایس اور میک او پر کروم کا 78 فیصد ٹریفک محفوظ ہے۔

Chrome will label all HTTP pages
تاریخ اشاعت: 2018-02-09

More Technology Articles