CIA plans to replace spies with AI

CIA Plans To Replace Spies With AI

سی آئی اے نے انسانی جاسوسوں کی جگہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ بنا لیا

انسانی جاسوس جلد ہی ماضی کا قصہ بن جائیں گے۔ اس بات کا ادراک سی آئی اے کو 30سال سے ہے۔ ایجنسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر فار ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ ، ڈان میریکس نے فلوریڈا میں ہونے والی انٹیلی جنس کانفرنس میں حاضرین کو بتایا کہ سی آئی اے نے اب ایسے ماحول میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اُنکے ابتدائی مشیر غیر ملکی ایجنٹ نہیں بلکہ مشینیں ہونگی۔


انہوں نے کانفرنس کے بعد سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دوسرے ممالک کئی سالوں سے دشمن ایجنٹوں کی تلاش کے لیے مصنوعی ذہانت سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح موجودہ ڈیجیٹل ٹریکنگ اور سوشل میڈیا کے دور میں سی آئی اے ایجنٹوں کے لیے دوسرے ناموں سے کام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا موجودہ ماحول انسانی جاسوسوں کے لیے ناساگار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے اپنی کوششیں ترک نہیں کرے گا بلکہ انسانی جاسوسوں کی بجائے کمپیوٹروں سے معلومات حاصل کرےگا۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے نے انسانی جاسوسوں کی جگہ کمپیوٹروں کو دینے کے لیے 30 سال تک تیاری کی ہے۔
1984 کے حکومتی کاغذات سے پتا چلا ہے کہ اس سے ایک سال پہلے AI Steering Group کا قیامت عمل میں آیا تھا۔ اس گروپ کا مقصد سی آئی اے کی اعلیٰ قیادت کو مصنوعی ذہانت میں ہونے والی تحقیق اور ڈویلپمنٹ سے آگاہ رکھنا تھا۔
اس سے پتا چلتا ہے کہ سی آئی اے کو اس وقت بھی مصنوعی ذہانت کی اہمیت کا اندازہ تھا، جب دنیا کے دیگر ممالک اسے سائنس فکشن سمجھتے تھے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-24

More Technology Articles