Daraz announces Big Friday

Daraz Announces Big Friday

دراز نے اپنی سب سے بڑی سیل بگ فرائیڈے کا اعلا ن کردیا

دراز نے بلیک فرائیڈے 2017ء پر خریداری کرنے والے اپنے ہزاروں صارفین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ صرف تین روز کے دوران ہونے والی سیل کے باعث یہ ایونٹ گزشتہ سال کی نسبت تین گنا زیادہ بڑا ہے۔

دراز کی جانب سے 2015ء میں بلیک فرائیڈے متعارف کرایا گیا اور 2016ء میں پہلی مرتبہ ایک بلین روپے کی فروخت حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس بین الاقوامی رجحان کو ملک بھر میں تجارتی کیلنڈر کے طور پر قائم کرنے کے لئے اب وقت آ گیا ہے کہ اس ایونٹ کو اس کی اپنی شناخت فراہم کی جائے۔



آج درمیانی شب سے دراز کی اہم فروخت شروع ہوگی، سال کی سب سے بڑی خریداری کے ایونٹ کو یہاں بگ فرائیڈے سیل کے نام سے جانا جائے گا۔

اس اعلان کے ساتھ دراز نے نئی میگا ڈیلز کو بھی شامل کیا ہے جبکہ پاکستان میں آئی فون ایکس، ایم آئی مکس2 اور ون پلس 5 کے خصوصی اجراء کا بھی اعلان کیا ہے۔

صارفین اگلے 48 گھنٹوں میں سال کی سب سے بڑی سیل میں خریداری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ بگ فرائیڈے 2017ء دراز کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-23

More Technology Articles