Daraz announces VEON Black Friday 2017 offering up to 86 percent discount

Daraz Announces VEON Black Friday 2017 Offering Up To 86 Percent Discount

درازنے ویون بلیک فرائیڈے 2017ء سیل کے لئے 86 فیصد تک رعایت کا اعلان

دراز نے ویون بلیک فرائیڈے 2017ء سیل کیلئے 86 فیصد تک رعایت کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ شریک اسپانسرز میں ژائومی، لو اورئیل پیرس، یونی لیور، Tarzz اور نیسلے شامل ہیں۔ توقع ہے کہ دراز کا ویون بلیک فرائیڈے سال کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جو 20 نومبر کو شروع ہوگا اور ایک ہفتہ تک جاری رہے گا جس میں بھاری رعایتی ڈیلز، فلیش سیلز اور خصوصی آفرز پیش کی جائیں گی۔

سات روزہ میگا سیل ایونٹ کے ہر روز نئی کیٹیگریز کھولی جائیں گی۔  دراز کا دعویٰ ہے کہ بگ ڈیل ایونٹ جس کا آغاز 2015ء میں ہوا اور 2016ء میں سب سے بہتر رہا اور اس سال یہ زیادہ بڑا ایونٹ ہوگا۔ صارفین کو سام سنگ کے 40 انچ سائز کے ایچ ڈی ایل ای ڈی K5000 بلیک ماڈل، سونی پی ایس 4،  5.5 ڈسپلے، 3 جی بی ریم، 256 جی بی روم اور دیگر خصوصیات کے حامل میٹ 10 لائٹ اور ایپل آئی فون 8 پلس پر حیرت انگیز رعایت سمیت ایم آئی مکس 2 جیسی نئی مصنوعات کی توقع کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)


    سی ای او ’’دراز‘‘ بجارکے میکیلسن نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس سیل ایونٹ کے لئے اپنے پیکیجز متعارف کرانے پر فخر ہے۔ پیمانے اور قد و قامت کے لحاظ سے یہ بہت بڑا ایونٹ ہوگا۔ بلیک فرائیڈے نہ صرف ایک سیل ہے بلکہ یہ ایک ایونٹ اور ایک تجربہ ہے، ہم دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

    دراز ایونٹ میں خصوصی پیشکشیں شامل ہیں۔ اس سال ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی ویون بلیک فرائیڈے سیل 20 نومبر کو شروع ہوگی۔ 20 نومبر سے 23 نومبر تک ہر روز ایک نئی کیٹیگری کھولی جائے ہوگی۔ بعد ازاں 24 نومبر کو ہر چیز فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔  ایونٹ کے سپانسر ویون نے اپنی ایپ پر خصوصی ڈیلز اور رعایت کی بھی پیشکش کی ہے۔
    چیف ڈیجیٹل آفیسر، جاز انیقہ افضل سندھو نے کہا کہ دراز کے ساتھ شراکت داری سے سال کی سب سے بڑی سیل کو ویون بلیک فرائیڈے میں تبدیل کرنے کیلئے ہم شراکت داری کے ذریعے اپنے صارفین کو زیادہ اہمیت دینے کے لئے پرعزم ہیں۔
اس تعاون کے ذریعے ہمارے صارفین پریمیم ڈسکائونٹس اور ویون کے ذریعے خصوصی ڈیلز تک رسائی حاصل کر نے کے قابل ہوں گے۔
    اس سال بلیک فرائیڈے ایونٹ میں ایک اضافی کیو آر کوڈ ڈسکائونٹ بھی شامل ہے۔ خریدار سیل کے آغاز پر دراز ایپ کے ذریعے کوڈ سکین کر کے 500 روپے کی اضافی رعایت بھی حاصل کر سکیں گے۔ یہ کوڈ بلیک فرائیڈے سیل کے آغاز سے تین ہفتے قبل ملک بھر میں بل بورڈز اور پروازوں پر بھی دیکھا گیا ہے جس سے حوصلہ افزائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    دراز نے الائیڈ بینک، ایچ بی ایل، سلک بینک، جیز کیش، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، ایزی پے اور Keenu جیسے بینکوں اور پے منٹ گیٹ ویز کے ساتھ ان کے صارفین کو اضافی رعایت کی پیشکش کے لئے شراکت داری بھی کی ہے۔
    ڈیجیٹل بینکنگ کے گروپ ہیڈ فیصل ندیم صدیقی نے کہا کہ الائیڈ بینک ہمیشہ نئی ٹیکنالوجیز کو لانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے اور حال ہی میں ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کیا ہے۔
اس میگا شاپنگ ایونٹ کا حصہ بننے کے ذریعے ہمیں یقین ہے کہ ہم لوگوں کو کیش کے بغیر خریداری کے رجحانات کی جانب بڑھانے کے قابل ہوں گے۔
    دراز اپنی بلیک فرائیڈے ڈیلز کے لیے بھرپور محنت اور توجہ سے کام کررہے ہیں اوراسے یقین ہے کہ یہ سب سے بڑا ریٹیل ایونٹ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-17

More Technology Articles