Dark Mode coming soon to WhatsApp

Dark Mode Coming Soon To WhatsApp

کیا وٹس ایپ میں ڈارک موڈ متعارف کرایا جا رہا ہے؟

گوگل نے چند ماہ پہلے ہی یوٹیوب کے اینڈروئیڈ ورژن اور اینڈروئیڈ میسجز کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا تھا۔ ڈارک موڈ سے ایپلی کیشن کا پس منظر سیاہ اور تحریر سفید ہو جاتی ہے۔ڈارک موڈ سے رات کے وقت سکرین صارف کی نگاہوں کو چبھتی محسوس نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو ویسے ہی ڈارک موڈ پسند ہوتا ہے اور وہ دن رات کی تفریق کے بغیر اسے استعمال کرتے ہیں۔


جہاں دوسری ایپلی کیشنز ڈارک موڈ متعارف کرا رہی ہیں، وہیں وٹس ایپ میں بھی اس کو شامل کرنے کی تیاریاں زوروں پر ہے۔ WABetaInfo کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ورژن میں ڈارک موڈ شامل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ WABetaInfoویب سائٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی تازہ ترین APK کا تجزیہ کرتی ہے اور کوڈ میں شامل سٹرنگز سے اس میں شامل کیے گئے یا کیے جانے والے فیچرز کے بارے میں بتاتی ہے۔

(جاری ہے)


بدقسمتی سے ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ صارفین کب تک ڈارک موڈ کے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
اگر آپ دوسروں سے پہلے یہ فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایپلی کیشن کے بیٹا ٹیسٹر کے لیے سائن اپ کر لیں۔ فی الحال ایپلی کیشن کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں بھی یہ فیچر شامل نہیں کیا گیا لیکن اس فیچر کے متعارف کرائے جانے پر بیٹا ٹیسٹر ہی اسے سب سے پہلے استعمال کر سکیں گے۔

Dark Mode coming soon to WhatsApp
تاریخ اشاعت: 2018-09-16

More Technology Articles