Delete for Everyone unsend feature is about to get way better

Delete For Everyone Unsend Feature Is About To Get Way Better

اب وٹس ایپ پر میسج بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ کرنےکا فیچر پہلے سے بھی بہتر ہوگیا

وٹس ایپ نے کئی ماہ پہلے unsend کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اس فیچر میں اب کافی بہتریاں کی گئی ہیں۔ اس فیچر سے صارفین 'Delete for Everyone کے آپشن سے بھیجا ہوا میسج ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم اس میں ایک مشکل یہ تھی کہ یہ فیچر صرف 7 منٹ پہلے تک بھیجے ہوئے میسج کو ہی ڈیلیٹ کرتا تھا۔وٹس ایپ نے اب اس دورانیے کو بہتر کیا ہے۔
وٹس ایپ کے صارفین اب 4096 سیکنڈ پہلے تک بھیجے ہوئے میسج کو بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے لفظوں میں صارفین 1 گھنٹے 8 منٹ اور 16 سیکنڈوں تک پہلے بھیجے گئے میسج کو آرام سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
اس سے پرانے میسجیز کو ڈیلیٹ کرنےکےلیے ایک جگاڑ ہے۔ اگر صارفین فون کو پلین موڈ میں کر کے فون کے ٹائم کو میسج بھیجنےکے ٹائم کےمطابق پیچھے کر لیں ااور اس کے بعد وٹس ایپ سے بھیجا ہوا میسج ڈیلیٹ کریں تو ایک ہفتے تک پرانا میسج بھی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔صارفین فون سے جیسے ہی پلین موڈ ختم کریں گے ، دوسرے صارف کے فون سے بھی میسج ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-05

More Technology Articles