Echo records private family chat and sends it to random contact, Amazon offers explanation

Echo Records Private Family Chat And Sends It To Random Contact, Amazon Offers Explanation

ایمزون ایکو نے ذاتی گھریلو گفتگو ریکارڈ کر کے خود ہی کسی نمبر پر بھیج دی

سمارٹ سپیکرز نے صارفین کی زندگی کو جہاں آسان بنایا ہے وہیں یہ پرائیویسی کےلیے بڑا خطرہ بھی ہیں۔ مثال کے طور پر ایمزون ایکو نے گزشتہ ہفتے ایک خرابی دور کی ہے لیکن اب پھر ایمزون ایکو کی ایک بڑی خرابی سامنے آ گئی ہے۔
پورٹ لینڈ، اوریگون میں ایک فیملی کے پاس موجود ایکو نے اُن کی ذاتی گفتگوریکارڈ کر کے خود ہی کسی رابطہ نمبر پر بھیج دی۔

جس شخص کو یہ گفتگو بھیجی گئی تھی، اس نے فیملی سے رابطہ کر کے انہیں اس حادثے کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

فیملی نے ایلکسا کو اور اس پر چلنے والی تمام ڈیوائسز اپنے گھر سےہٹا کر ایمزون سے رابطہ کیا ہے۔
ایمزون کا کہنا ہے کہ گفتگو میں ”ایلکسا “ کی طرح کا کوئی لفظ سن کر ڈیوائس ایکٹیویٹ ہوگئی ۔ ایلکسا نے گفتگو کے کسی لفظ کو Send Message سمجھا۔ ایلکسا نے تیز آواز میں To Whom بھی کہا اور گفتگو میں سے کوئی نام سمجھ کر گفتگو اسے بھیج دی۔ایلکسا نے گفتگو بھیجنے سے پہلے نام کی تصدیق بھی کی اور گفتگو سے ہی ٹھیک ہے اخذ کر لیا۔ ایمزون اب میسج بھیجنے کے آپشنز پر نظر ثانی کر رہا ہے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-25

More Technology Articles