Every fourth American says they deleted the Facebook app
ہر چوتھے امریکی نےموبائل سے فیس بک ایپ ڈیلیٹ کر دی ہے
پیو ریسرچ سنٹر نے امریکا میں فیس بک کے استعمال کے حوالے سے اپنا ڈیٹا شیئر کیا ہے۔ پیوریسرچ سنٹر کی ریسرچ ٹیم کے مطابق 26 فیصد امریکی صارفین نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران اپنے موبائل سے فیس بک ایپ ڈیلیٹ کر دی ہے۔ فیس بک پر اپنی پرائیویسی سیٹنگ تبدیل کرنے والوں کی تعداد بھی کافی متاثر کن یعنی 54 فیصد ہے جبکہ 46 فیصد کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پیوریسرچ سنٹر نے یہ اعداد و شمار 29 مئی سے 11 جون تک 5000 صارفین سے جمع کیے ہیں۔ ان میں 42 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ کئی ہفتوں کے وقفے سے بھی اپنا فیس بک اکاؤنٹ چیک کرتے ہیں۔ تقریبا ہر دسویں امریکی صارفین نے فیس بک پر جمع کیا گیا اپنا ذاتی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
اس سروے میں شامل 18 سے 29 سال کی عمر کے دو تہائی افراد نے اپنی پرائیویسی سیٹنگ کو تبدیل کیا۔
ویب سائٹ ری کوڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق بہت سے افراد کے فیس بک چھوڑ جانے کے باوجود 2018 کی دوسری سہ ماہی میں اس کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد وہی ہے جو پچھلے سال اس سہ ماہی میں تھی۔ امریکا اور کینیڈا سے فیس بک کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 185 ملین ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین فیس بک کو موبائل سے ڈیلیٹ کرکے ڈیسک ٹاپ پر استعمال کر رہے ہیں۔ا س کی وجہ فون کی بیٹری بچانا بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سروے میں شامل افراد نے ویسے ہی فیس بک سے بے زاری کے اظہار کے طور پر موبائل ایپ ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں کہا ہو۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry