ExtraTorrent Has Shut Down

ExtraTorrent Has Shut Down

ایکسٹرا ٹورنٹ بھی بند ہوگئی

مقبول ٹورنٹ انڈیکس ایکسٹرا ٹورنٹ (ExtraTorrent) بھی بند ہوگئی ہے۔ ٹریفک کے حوالے سے یہ The Pirate Bay کے بعد دوسری بری ویب سائٹ تھی۔ اس ویب سائٹ کو اس کے ڈویلپرز نے ہی بند کیا ہے۔
ایکسٹرا ٹورنٹ کے چیف ،جسے صرف SaM کے کوڈ نام سے جانا جاتا ہے، نے ویب سائٹ بند کرنے کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

SaM نے مزید کہا کہ ویب سائٹ کے علاوہ ایکسٹرا ٹورنٹ ریلیز گروپ کو بھی غیر فعال کر دیا جائے گا۔ یہ گروپ ٹورنٹس پر ettv یا ethd مارکنگ کرتا تھا۔ تاہم گروپ کےلیے عطیات ملنے پر اسے پھر سے فعال کیا جا سکتا ہے۔
ایکسٹرا ٹورنٹ اس سال بند ہونے والی تیسری بڑی ٹورنٹ ویب سائٹ ہے۔ اس سے پہلے KickassTorrents اور Torrentz.eu کو بھی بند کیا جا چکا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-17

More Technology Articles