Facebook’s Snapchat-style Lifestage app for teens is dead

Facebook’s Snapchat-style Lifestage App For Teens Is Dead

فیس بک نے سنیپ چیٹ جیسی لائف سٹیج ایپلی کیشن کو ختم کر دیا

فیس بک نے تقریباً ایک سال پہلے آئی او ایس کےلیے لائف سٹیج ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی۔یہ ایپلی کیشن ہائی سکول کے طلباء کے لیے بنائی گئی تھی، جس کی مدد سے وہ اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر سکتے تھے۔فیس بک نے اس ایپلی کیشن کو اب ختم کر دیا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں اسے ایپ سٹور سے بھی ہٹا لیا گیا ہے۔


لائف چیٹ کے فنکشن بالکل سنیپ چیٹ کی طرح تھے۔ اسے فیس بک کے 20 سالہ ملازم مائیکل سیمین نے بنایا تھا۔

(جاری ہے)

یہ ایپلی کیشن زیادہ مقبول بھی نہیں ہوئی اور اس کی وجہ سے سیکورٹی کے خدشات بھی بڑھ گئے تھے۔ اس ایپلی کیشن میں تصدیق کا ایسا کوئی ذریعہ نہیں تھا، جس سے پتا چلتا کہ ایپلی کیشن استعمال کرنے والا 21 سال سے کم عمر کا ہےا ور سکول جاتا ہے۔
فیس بک کے پاس سنیپ چیٹ کی طرح کا ایک اور پلیٹ فارم انسٹاگرام سٹوریز بھی ہے۔ جون میں اس کے صارفین کی تعداد 250 ملین سے زیادہ تھی جبکہ سنیپ چیٹ کی ساری یوزر بیس 166 ملین ہے۔ ایسے میں فیس بک کا لائف سٹیج کو ختم کرنا زیادہ برا فیصلہ نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-09

More Technology Articles