Facebook adds live video Fan Club feature

Facebook Adds Live Video Fan Club Feature

فیس بک نے لائیو ویڈیو فین کلب کا بھی فیچر بھی متعارف کرا دیا

فیس بک اپنے لائیو ویڈیو پلیٹ فارم کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن پر خاموشی سے کام کر رہا ہے۔فین کلب ایپ نامی یہ ایپلی کیشن مشہور شخصیات کو اپنی آڈینس کو انگیج کرنے میں مدد دے گی۔
بدقسمتی سے فیس بک نے فین کلب کو صارفین کے لیے فعال نہیں کیا ہے۔ کمپنی اس ایپلی کیشن کا شارٹ کٹ لائیو ویڈیو میں ٹسٹ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)


اسے دیکھنے کےلیے لائیو ویڈیو پر جا کر ”گو لائیو“ کے بٹن کو دبائیں۔

اس کے بعد ”کنکٹ“ کے آپشن کو منتخب کریں۔ایسے صارفین جن کے پاس یہ فیچر ایکٹیو کر دیا گیا ہوگا، انہیں یہاں پر دائیں طرف ٹائٹل اور ویڈیو گیم فیلڈ کے نیچے فین کلب ایپ کا آپشن نظر آئے گا۔
فیس بک خاموشی سے بہت سی ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے۔ ستمبر میں فیس بک نے ویڈیو گروپ ایپ ”بون فائر“ بھی جاری کی تھی۔

Facebook adds live video Fan Club feature
تاریخ اشاعت: 2017-11-14

More Technology Articles