Facebook and Messenger will now share the same Stories

Facebook And Messenger Will Now Share The Same Stories

فیس بک اور میسنجر پر اب ایک جیسی سٹوریز شیئر کی جا سکتی ہیں

فیس بک نے اپنی میسجنگ ایپ میں سے میسنجر ڈے کا فیچر ختم کر دیا ہے۔ اب فیس میسنجر اور فیس بک ایپ میں دو الگ الگ سٹوریز کے فیچر کی بجائے ایک ہی فیچر ہوگا۔
اس کا مطلب ہے کہ جو سٹوریز آپ فیس بک ایپ میں دیکھیں گے وہی آپ کو میسنجر ایپ میں دکھائی دیں گی۔ اگر آپ انہیں ایک ایپ میں اپ لوڈ کریں گے تو وہ دونوں ایپس میں نظر آئیں گی۔ یہ فیچر اُن صارفین کے لیے کافی بہتر ہے جنہیں الگ الگ ایپلی کیشن میں دو بار سٹوریز پوسٹ کرنا مشکل لگتا تھا۔

(جاری ہے)


اطلاعات کے مطابق فیس بک انسٹاگرام سٹوریز کو فیس بک پر پوسٹ کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے لیکن فیس بک سٹوریز کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے حوالے سے فیس بک کا ابھی شاید کوئی ارادہ نہیں۔
فیس بک کی ملکیت میں اس وقت چار بڑی ایپلی کیشن، فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور وٹس ایپ ہیں۔ صارفین کو ہر کسی میں الگ سٹوریز پوسٹ کرنی پڑتی تھی لیکن اب صارفین کو صرف تین ایپلی کیشن میں الگ الگ سٹوریز پوسٹ کرنی پڑیں گے۔ فیس بک اور میسنجر میں تو اب ایک ہی سے کام چل جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-14

More Technology Articles