Facebook gets new festive features for the holidays

Facebook Gets New Festive Features For The Holidays

چھٹیوں کےلیے فیس بک نے نئے فیچرز جاری کر دئیے

فیس بک نے چھٹیوں کے لیے نئے فیچرز جاری کر دئیے ہیں۔ ان میں سے سب سے اہم فیچر تو کارڈز کا ہے۔ اس فیچر سے فیس بک صارفین اپنے دوستوں اور عزیزوں کو ہالیڈے کارڈز بھیج سکتے ہیں۔صارفین ان کارڈز میں خصوصی تصاویر اور پیغامات شامل کر سکتے ہیں۔ان کارڈ کے ڈیزائن میں ستاروں اور فاختاؤں کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ جلد ہی صارفین اپنی پوسٹ میں چھٹیوں کے حوالے سے بیک گراؤنڈ بھی شامل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


فیس بک کے متعارف کرائے ہوئے دوسرے ایفکٹس کیمرے کے حوالے سے ہیں۔ کرسمس، حانوکا اور کوانزا(Kwanzaa) کے موقع پر فیس بک نے کیمرے کے لیے خصوصی سٹیکرز اور ایفکٹس شامل کیے ہیں۔مثال کے طور پر فیس بک میسنجر کی ویڈیو چیٹ میں اب صارفین سانتا اور روڈولف فلٹر شامل کیے جا سکتےہیں۔اس کے علاوہ کرسمس لائٹس اور دوسرے بہت سے رنگین فریمز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
ایسے صارفین جو سال نو کی تقریبات کو جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں، فیس بک نے اُن کےلیے بھی خصوصی لائیو براڈ کاسٹنگ کے لیے ایفکٹس شامل کیے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-13

More Technology Articles