Facebook is allegedly developing its own touchscreen operated smart speaker

Facebook Is Allegedly Developing Its Own Touchscreen Operated Smart Speaker

فیس بک اب اپنا ٹچ سکرین آپریٹڈ سمارٹ سپیکر بنا رہا ہے

روز بروز نئی کمپنیاں سمارٹ سپیکرز مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں۔اس کے باوجود مارکیٹ پر ایمزون ایکو کی اجارہ داری برقرار ہے۔ گوگل ہوم کی وجہ سے گوگل کو بھی اس مارکیٹ میں کچھ حصہ مل گیا ہے۔ ایپل نے بھی ہوم پوڈ کا اعلان کیا ہوا ہے جس ایپل کی سری براہ راست ایمزون الیکسا کے مقابلے میں آ جائے گی۔ سمارٹ سپیکرز کی مارکیٹ تازہ ترین اضافہ فیس بک ہے۔

اطلاعات ہیں کہ فیس بک بھی اب ایک سمارٹ سپیکر بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق فیس بک کے سپیکر کو 15 انچ کے بلٹ ان ٹچ ڈسپلے کی وجہ سے دوسرے سپیکرز پر برتری حاصل ہوگی۔یعنی ایپل کی ڈیوائس صرف وائس آپریٹڈ نہیں ہوگی۔ فیس بک کے سمارٹ سپیکرز کے لیے ڈسپلے کی فراہمی کی ذمہ داری ایل جی ڈسپلے کی ہے۔اس کےعلاوہ یہ سپیکر میگنشیم-ایلومینیم کے مرکب سے بنا ہوگا۔ محدود پیمانے پر چین کے ایک پلانٹ میں اس ڈیوائس کی تیاری بھی شروع ہوچکی ہے۔اس ڈیوائس کو فیس بک کے بلڈنگ 8 ڈیپارٹمنٹ نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ تائیوان کی ایک کمپنی پیگاٹرون ٹیکنالوجی اسے اپنے چینی پلانٹ میں بنائے گی۔ توقع ہے کہ یہ ڈیوائس 2018 کی پہلی سہ ماہی میں منظر عام پر آ جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-25

More Technology Articles