Facebook is banning all ads promoting cryptocurrencies

Facebook Is Banning All Ads Promoting Cryptocurrencies

فیس بک پر اب بٹ کوائن سمیت کسی کرپٹو کرنسی کا اشتہار نظر نہیں آئے گا

کرپٹو کرنسی کےبرے وقت میں کرپٹو کرنسی کے لیے ایک بری خبر فیس بک کی طرف سے بھی ہے۔ فیس بک نے بٹ کوائن سمیت تمام کرپٹو کرنسیز کے پھیلاؤ میں مدد دینے والے اشتہارات پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک اسے گمراہ کن مغالطے میں ڈالنے کی کوشش کرنے والی مالیاتی مصنوعات اور خدمات قرار دیتا ہے۔
اب کوئی بھی شخص قانونی طریقے سے بھی فیس بک پر کرپٹو کرنسی کے اشتہار نہیں دے سکے گا۔ اس کا صارفین کو کافی فائدہ ہوگا، جو بری طرح کرپٹوکرنسی کے ا شتہارات کے شکنجے میں پھنس چکے تھے۔صارفین اب انسٹاگرام پر بھی ایسے اشتہار نہیں دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-31

More Technology Articles