Facebook Is Experimenting With Paid Groups

Facebook Is Experimenting With Paid Groups

فیس بک گروپ ایڈمنز کی کمائی کا بندوبست کر رہا ہے

آج کل فیس بک جس فیچر کے تجربات میں مصروف ہے اس کے لانچ کے بعد کم از کم کوئی مذاق میں ”رشتے کے موقع پر لڑکا فیس بک گروپ کا ایڈمن ہے“ جیسے میسج فارورڈ نہیں کرے گا ۔ کیونکہ فیس بک واقعی گروپ ایڈمنز کی کمائی کا بندوبست کر رہا ہے۔
فیس بک نے ایک پائلٹ پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت گروپ ایڈمنز خصوصی مواد کے بدلے صارفین سے رقم وصول کر سکیں گے۔

فیس بک فی الحال چند گروپس میں اس فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک کا کہنا ہے کہ مفت گروپس ایسے ہی رہیں گے لیکن ایڈمنز ان گروپس میں ہی پریمیم ذیلی گروپ بنا سکیں گے۔ تجربات کے دوران ایڈمنز پریمیم گروپس میں ممبران سے ماہانہ 30 ڈالر تک چارج کر سکیں گے۔ابھی فیس بک گروپس سبسکرپشن سے اپنا حصہ بھی وصول نہیں کر رہا۔
فیس بک پر بہت سے ایسے گروپس ہیں، جن کے ایڈمنز ممبران کے لیے بڑی محنت سے مواد مہیا کرتے ہیں۔ گروپ ایڈمنز کو اگر گروپ سے ہی معاشی فائدہ ملے تو مزید محنت کر کے بہتر مواد شیئر کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-21

More Technology Articles