Facebook is reportedly testing payments in India

Facebook Is Reportedly Testing Payments In India

فیس بک بھارت میں پے منٹ سروس ٹسٹ کر رہا ہے

اگرچہ فیس بک کو اپنی آمدن اشتہارات سے ہوتی ہے لیکن فیس بک اب اپنی دیگر مصنوعات سے بھی کمانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک بھارت میں ایک پے منٹ سروس ٹسٹ کررہا ہے۔اس سلسلے میں پروگرام سے متعلقہ لوگوں کو ملازمت پر بھی رکھا جائے گا۔
کہا جا رہا ہے کہ فیس بک بک میسنجر صارفین کےلیے ایک نیا آپشن متعارف کرائے گا۔ جس سے صارفین اپنے میسنجر سے ہی براہ راست اپنی ڈیٹا سروس کو ادائیگی کر سکیں گے اوراپنے موبائل کو ریجارج کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ فیس بک کی مارکیٹ پلیس شاپنگ سروس پر خریداری اور پیئر ٹو پیئر منی ٹرانسفر یا مرچنٹ کو بھی براہ راست میسجنر سے ہی ادائیگی کر سکیں گے۔
اس وقت امریکا، برطانیہ اور فرانس میں میسجنر پےمنٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جلد ہی یہ سروس بھارتی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ بھارتی حکومت کے متعارف کرائے گئے یونیفائیڈ پے منٹس انٹرفیس کی بدولت کمپنیاں اور بنک مفت اور فوری رقم کی منتقلی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

اس کے ڈویلپر اس سروس کو اپنی ایپلی کیشن میں بغیر اضافی چارجز کے انٹیگریٹ کر سکتے ہیں۔
فیس بک کی ملکتی کمپی وٹس ایپ بھی بھارت میں پے منٹ سروس متعارف کرا چکی ہے۔ اس کے علاوہ گوگل، ایمزون اور دیگر بہت سی کمپنیاں اسی طرح کی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

Facebook is reportedly testing payments in India
تاریخ اشاعت: 2018-04-17

More Technology Articles