Facebook is testing a new WhatsApp button in its main app

Facebook Is Testing A New WhatsApp Button In Its Main App

فیس بک میں وٹس ایپ بٹن۔ فیس بک نے نئے تجربات شروع کر دئیے

جلد ہی فیس بک ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین فیس بک میں رہتے ہوئے ہی وٹس ایپ کو الگ سے کھول کر استعمال کر سکیں گے۔فیس بک کچھ صارفین کے ساتھ اسی طرح کے تجربات کر رہا ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک نے اُن کی فیس بک ایپلی کیشن میں وٹس ایپ کے لیے ایک نیا بٹن متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر سے فیس بک صارفین اپنی فیس بک کی ایپلی کیشن کو بند کیے بغیر وٹس ایپ کھول سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس فیچر کے سامنے آنے والےسکرین شاٹس کے مطابق وٹس ایپ کا یہ بٹن فیس بک کے مینو ایریا میں ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک پر زبان کی ترجیحات تبدیل کرنے پر انہیں یہ بٹن نظر آیا تھا۔
اس سے پہلے فیس بک نے اس ماہ کے جنوری میں اسی طرح کے تجربات انسٹاگرام کا بٹن متعارف کرا کر کیے تھے۔ انسٹا گرام کا بٹن بھی بالکل وہیں متعارف کرایا گیا تھا، جہاں اب وٹس ایپ بٹن موجود ہے۔

Facebook is testing a new WhatsApp button in its main app
تاریخ اشاعت: 2017-09-24

More Technology Articles