Facebook launches Messenger Kids for Android

Facebook Launches Messenger Kids For Android

فیس بک نے بچوں کے لیےاینڈروئیڈ پر بھی میسنجر کڈز متعارف کرا دیا

فیس بک کی ترمیم شدہ میسنجر کڈز ایپ اب اینڈروئیڈ پر بھی دستیاب ہے، اس سے پہلے یہ صرف آئی او ایس اور ایمزون فائر ٹیبلیٹس کے لیے موجود تھا۔ یہ ایپ 6 سے 12 سال کے بچوں کے لیے بنائی گئی ہے اور اس میں ایپ میں خریداری یا Hide آپشنز کی سہولت نہیں ہے۔جو والدین کے لیے بہت اچھا فیچر ہے۔
پلے اسٹور پر موجود اس ایپ کی تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں بچوں کے لیے مزید تفریح کی سہولت موجود ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک نے بچوں کی دلچسپی کے لیے اس میں اسٹیکرز، جفس، فریمز اور ایموجیز کا اضافہ کیا ہے تا کہ وہ تخلیقی انداز سے اپنا اظہار کر سکیں۔ اس میں AR ماسک کے ساتھ ون ٹو ون ویڈیو کال بھی کی جا سکتی ہے۔
عام میسنجر ایپ کے برعکس کڈز ورژن میں فون نمبر یا فیس بک اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ والدین اور بڑے افراد اپنے اکاؤنٹ پروفائل سے بچوں کے اکاؤنٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں اور اپنے میسنجر کے ذریعے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
بچے نامناسب مواد کو بلاک کر سکتے ہیں اور ایپ میں اس کی رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔جب وہ ایسا کریں گے تو ان کے والدین یا سرپرست کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-15

More Technology Articles