Facebook now lets users live stream with a friend

Facebook Now Lets Users Live Stream With A Friend

فیس بک صارفین اب مخصوص دوستوں کے ساتھ بھی لائیو سٹریم کر سکتے ہیں

فیس بک نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر سے صارفین صرف ایک دوست کے ساتھ بھی لائیو سٹریم سکرین کو شیئر کر سکتےہیں۔اس سے پہلےیہ فیچر صرف مشہور شخصیات کے لیے دستیاب تھا، اسے اب اسے تمام آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔فیس بک نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ اینڈروئیڈ صارفین کےلیے اسے کب متعارف کرایا جائےگا۔

(جاری ہے)


اس فیچر سے صارفین دوستوں کو پرائیویٹ چیٹ کے لیے انوائٹ کر سکتے ہیں اور جب چاہیں فوراً پبلک براڈ کاسٹ شروع کر سکتے ہیں۔ یعنی صارفین اپنے بہترین لمحات کو اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ خصوصی طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرتےہوئے صارفین براڈ کاسٹ کے دوران لائیو ویورز کو بطور گیسٹ پرائیویٹ براڈ کاسٹ میں انوائٹ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-24

More Technology Articles