Facebook rolls out the GIF button for comments to all users

Facebook Rolls Out The GIF Button For Comments To All Users

فیس بک نے کمنٹس میں جف بٹن متعارف کرا دیا

فیس بک میں اب زیادہ اینی میٹڈ رپلائی کیا جا سکے گا۔ جف فارمیٹ کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر فیس بک نے تمام صارفین کے لیے کمنٹس میں جف بٹن متعارف کرا دیا ہے۔فیس بک اس فیچر کو 3 ماہ سے ٹسٹ کر رہا تھا۔
فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے سال فیس بک میسنجر پر 13 ارب جف تصاویر بھیجی گئی، جن میں سے 400 ملین تو صرف 2017 کے پہلے دن یعنی سال نو کے موقع پر بھیجی گئی تھیں۔

(جاری ہے)


جف بٹن کی بدولت صارفین مختلف سروسز جیسے Giphy اور Tenor کو استعمال کرتے ہوئے جف پوسٹ کر سکیں گے۔
فیس بک نے دو سال پہلے جف کی سپورٹ متعارف کرائی تھی لیکن صارفین کو جف پوسٹ کرنے کے لیے اسے کسی دوسری سروس پر ہوسٹ کرنا پڑتا تھا، اس کے بعد اسے فیس بک پر یو آر ایل پوسٹ کرنا پڑتا تھا۔ جف بٹن نے اب یہ سب آسان بنا دیا ہے۔
ابھی یہ فیچر صرف کمنٹس میں متعارف کرایا گیا ہے،اسے بتدریج نیوز فیڈ پوسٹ میں بھی متعارف کرا یا جا سکتا ہے، کیونکہ صارفین کی طرف سے اس کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-15

More Technology Articles