Facebook Suspends Data Analytics Firm That Worked For Trump In Election Campaign

Facebook Suspends Data Analytics Firm That Worked For Trump In Election Campaign

فیس بک سے 50 ملین صارفین کا ڈیٹا چرائے جانے پر مارک زکر برگ نے خاموشی توڑ دی

ایک رپورٹ کے مطابق سیاسی مشاورتی فرم کیمرج اینالاٹیکا نے فیس بک سے 50 ملین صارفین کا ڈیٹا چرا کر سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا ہے۔ کمپنی نے یہ ڈیٹا امریکی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کو بھی کامیاب بنانے کے لیے استعمال کیا تھا۔
کیمرج اینالاٹیکا فیس بک سے صارفین کا ڈیٹا ہتھیانے کے لیے ایک ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کیں۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر الیگزیندر کوگن نے صارفین کے لیے ایک سوال نامے پر مشتمل "thisisyourdigitallife" نامی ایپ متعارف کروائی۔

اس ایپلی کیشن کو تقریباً تین لاکھ صارفین نے استعمال کیا لیکن ان 3 لاکھ صارفین کی مدد سے قریباً 5 کروڑ صارفین کی معلومات کو جمع کیا گیا۔
فیس بک کو 2015 میں جب کیمرج اینالاٹیکا کی اس واردات کا پتا چلا تو انہوں نے اس کمپنی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی منسوخ کر دی اور کمپنی سے صارفین کا ڈیٹا تلف کرنے کا کہا لیکن کمپنی نے اسے ضائع نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اس ڈیٹا کو بعد میں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔صارفین کے ڈیٹا کی چوری کے بعد فیس بک کے شیئر کی قیمت گر گئی اور کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
اپ ڈیٹ:
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اس حوالے سے ایک طویل بیان جاری کیا ہے۔ مارک زکربرگ نے اگرچہ اس واقعے پر معافی تو نہیں مانگی لیکن یہ تسلیم کیا ہے کہ ویب سائٹ اُن کی ذمہ داری تھی۔
مارک زکر برگ نے خوشخبر ی سنائی کہ کیمرج اینالاٹیکا جو ڈیٹا 2013 میں چرایا تھا، اسے ضائع کر دیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے صارفین کا ڈیٹا کھنگالنے والی کمپنیوں کا دوبارہ ریویو کیا جائے گا۔ 2014 میں فیس بک نے اس حوالے سے اپنی بپالیسی بدل دی تھی۔مارک زکر برگ نے بتایا کہ اگلے ماہ وہ ایک ایسا ٹول متعارف کرائیں گے، جس سے صارفین کو معلوم ہوجائے گا کہ کس کس کمپنی کے پاس اُن کا کونسا ڈیٹا موجود ہے۔اس اعلان کے بعد فیس بک کے شیئر کی مالیت پھر سے بڑھ کر 169.39 ڈالر ہوگئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-21

More Technology Articles