Facebook takes on YouTube with Watch, its new episodic video service

Facebook Takes On YouTube With Watch, Its New Episodic Video Service

فیس بک نے نئی ویڈیو سروس ”واچ“ متعارف کرا دی

کئی مہینوں سے فیس بک کی ویڈیو سروس کے بارے اطلاعات سامنے آ رہی تھیں۔ فیس بک نے یوٹیوب اور نیٹ فلکس  پر برتری کے لیے ایک نئی سروس ”واچ“ (Watch) متعارف کرائی ہے۔
واچ  فیس بک کی موبائل  ایپلی کیشن ، ڈیسک ٹاپ اور ٹی وی ایپس میں ٹیب کی شکل میں متعارف کرائی گئی ہے۔ یہاں دکھایا جانے والا مواد فیس بک کےپارٹنرز صرف فیس بک کے لیے بنائیں گے۔فی الحال امریکی صارفین کے لیے   اس سروس میں بہت سے  اوریجنل شوز اور بہت سا اوریجنل کانٹنٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سروس کے تحت پیش کیے جانے والے مواد  سے حاصل ہونےوالی آمدن کا 55 فیصد کانٹنٹ بنانے والے  کو دیا جائے گا جبکہ 45 فیصد فیس بک اپنے پاس رکھے گا۔
فیس بک صارفین  یہاں موجود  ویڈیوز کو اپنی واچ لسٹ میں شامل کر کے بعد میں دیکھنے کےلیے محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔ فیس بک صارفین Most Talk About، What’s making People Laugh  کی بنیاد پر بھی ویڈیو سرچ کر سکتے ہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اس سروس کو مزید صارفین اور مزید پارٹنر کے لیے جاری کریں گے۔اگر آپ بھی پبلیشر ہیں تو یہاں کلک کر کے واچ پلیٹ فارم کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-10

More Technology Articles