Facebook tests LinkedIn like resumes so you can flaunt work experience

Facebook Tests LinkedIn Like Resumes So You Can Flaunt Work Experience

فیس بک لنکڈان کی طرح ریزیومے کا فیچر ٹسٹ کر رہا ہے

فیس بک اب لنکڈان کے Resume / CV کی طرح کے ایک فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔اس فیچر سے صارفین اپنے کام کے تجربے کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔یہ نیا اضافہ Work and Education سیکشن میں کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین اپنے پیشہ ورانہ پس منظر کو بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کر سکیں گے۔
اس فیچر سے صارفین لنکڈان کی طرح ماضی کی کئی ملازمتوں کا حوالہ دے کر بتا سکتے ہیں کہ وہ آج کل کہاں کام کر رہے ہیں۔

اس فیچر کے سکرین شاٹس سے پتا چلتا ہے کہ یہ فیچر ابھی پبلک پروفائل میں ظاہر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ فیس بک خفیہ ریزیومے کی تفصیلات کو ملازمت حاصل کرنے والوں اور ملازمت دینے والوں کے لیے ہی ظاہر کرنا چاہتا ہو۔
فیس بک اس فیچر کو ابھی کچھ صارفین کے ساتھ ہی ٹسٹ کر رہا ہے۔ اس کامطلب ہے کہ تما م صارفین ابھی اس فیچر کو نہیں دیکھ سکیں گے۔
فیس بک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہناہے کہ فیس بک پر ہم ہمیشہ نئی مصنوعات اور خدمات کام اور تجربات کرتے رہتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ہم ورک ہسٹریز کا فیچر ٹسٹ کر رہے ہیں، جس سے لوگ فیس بک پر ہی لوگوں کی تلاش اور کاروباری حضرات لوگوں کو ہائر کر سکیں گے۔

Facebook tests LinkedIn like resumes so you can flaunt work experience
تاریخ اشاعت: 2017-10-16

More Technology Articles