Facebook will alert you if Cambridge Analytica grabbed your data

Facebook Will Alert You If Cambridge Analytica Grabbed Your Data

فیس بک کیمبرج اینالیٹیکا سے متاثر ہونے والے صارفین مطلع کرے گا

فیس بک کیمبرج اینالیٹیکا سے متاثرہ 87 ملین صارفین کو اس حوالے سے مطلع کرے گا۔ فیس بک اُن صارفین کو بتائے گا کہ وہ تجزیاتی کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کے متاثرین میں شامل ہو سکتے ہیں۔
اس سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ فیس بک کےبانی مارک زکر برگ اس حوالے سے کانگرس کے سامنے پیش ہونے والے ہیں۔
یاد رہے کہ کیمبرج اینالیٹیکا کے متاثرین کی تعداد حتمی طور پر 87 ملین نہیں ہے۔

یہ کیمبرج اینالیٹیکا کی بنائی ہوئی کوئز ایپ استعمال کرنے والے صارفین اور اُن کے دوستوں کی کل تعداد ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس اس وقت کا زیادہ ڈیٹا دستیاب نہیں ہے، اس لیے متاثرہ صارفین کی تعداد اندازہ ہی ہے۔
کیمبرج اینالیٹیکل کے ملازم کرسٹوفر ویلی، جس نے اس ساری واردات کا بھانڈا پھوڑا تھا، نے بتایا کہ متاثرہ صارفین کی تعداد بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

کرسٹوفر نے یہ بھی بتایا کہ یہ سارا ڈیٹآ روس میں محفوظ کیا گیا تھا۔ صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے والی ایپلی کیشن بنانے والے الیگزینڈر کوگن نے اس وقت برطانیہ سے کئی بار روس کا سفر بھی کیا تھا۔
کیمبرج اینالیٹیکا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُن کے پاس 30 ملین فیس بک صارفین کا ڈیٹا موجود ہے۔
فیس بک اس وقت اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے۔ فروری سے لے کر اب تک فیس بک کی مالیت 100 ارب ڈالر کم ہو کر 456 ارب ڈالر پر آ گئی ہے۔ اس نقصان کو پورا کرنے میں فیس بک کو کافی ٹائم لگے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-09

More Technology Articles