Facebook will let you use AR to ‘try on’ items in ads

Facebook Will Let You Use AR To ‘try On’ Items In Ads

آپ جلد ہی فیس بک کے اشتہارات میں نظر آنے والی اشیاء آگمنٹڈ رئیلٹی سے چیک کر سکیں گے

فیس بک ایک نیا اشتہاری فارمیٹ متعارف کرا رہا ہے۔ اس فارمیٹ سے صارفین اشتہار میں نظر آنے والی اشیاء آگمنٹڈ رئیلٹی سے ٹسٹ کر سکیں گے۔
یہ اشتہار دوسرے عام اشتہار ات کی طرح ہی ہونگے لیکن ان پر Tap to Try it On یا اسی طرح کے الفاظ لکھنے ہونگے۔

(جاری ہے)

جب آپ اس پر ٹیپ کریں گے تو فیس بک آپ کے کیمرے تک رسائی حاصل کر کے آگمنٹڈ رئیلٹی سے اشتہاری اشیاء ٹسٹ کرنے کا موقع دے گا۔


اس طرح کے اشتہار سے صارفین اشیاء کی خریداری سے پہلے ہی عینک، میک اپ کی اشیا ، گارمنٹس اور دیگر بہت سی اشیاء کو ٹسٹ کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے Michael Kors نامی کمپنی نے صارفین کو اس طرح کے اشتہار سے اپنے چہرے پر عینک چیک کرنے کا موقع دیا ہے۔یہ اشتہاری فارمیٹ چھٹیوں کے دنوں میں صارفین کو ٹارگٹ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-12

More Technology Articles