Facebook’s new Crisis Response hub combines all its best emergency tools

Facebook’s New Crisis Response Hub Combines All Its Best Emergency Tools

فیس بک کے نئے کرائسس ریسپانس ہب میں تمام ایمرجنسی ٹولز کو شامل کر دیا ہے

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ نئے کرائسس ریسپانس ہب پیج میں اس کے تمام ایمرجنسی فیچر کو ایک جگہ ہی جمع کر دیا گیاہے۔
فیس بک نے 2014 میں سیفٹی چیک کا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے بعد فیس بک وقتاً فوقتاً ہنگامی حالات کے لیے ٹولز متعارف کرا رہا ہے لیکن اس سے پہلے اس ٹولز کو تلاش کرنا کافی مشکل کام تھا۔ کرائسس ریسپانس نے تمام فیچرز کو ایک جگہ جمع کر کے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔

اس پیج پر سب سے اوپر سیفٹی چیک ہوگا۔

(جاری ہے)

یعنی اگر کبھی آپ متاثرہ علاقے میں ہونگے تو آپ یہاں سے سیفٹی چیک کا فیچر استعمال کر رہا ہے۔یہاں ہنگامی حالات سے متعلق مضامین، تصاویر اور ویڈیوز کے لنکس ہیں۔ کمیونٹی ہیلپ پیج سے صارفین ہنگامی حالات میں دوسروں کو مشورہ دے سکتے ہیں یا مشورہ لے سکتے ہیں۔اس پیج پر ہی لوگ یا ادارے متاثرہ علاقوں کے فنڈز جمع کر سکتے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ صارفین اپنے ہوم پیج سے اور موبائل صارفین مینو بٹن پر ٹیپ کر کے کرائسس ریسپانس پیج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ فیچر چند ہفتوں تک تمام صارفین کے لیےجاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-15

More Technology Articles