Facezam app claiming to match strangers photos to their Facebook profile is a lie

Facezam App Claiming To Match Strangers Photos To Their Facebook Profile Is A Lie

فیس زم ایپلی کیشن سے کسی بھی اجنبی شخص کو چند سیکنڈوں میں شناخت کرنے کا دعویٰ جھوٹ نکلا

کچھ دنوں پہلے ایک برطانوی کاروباری شخص نے ایسی ایپلی کیشن بنانے کا دعویٰ کیا تھا ، جس سے کوئی بھی شخص کسی بھی اجنبی کی تصویر بنا کر سیکنڈوں میں اس کے فیس بک پروفائل کا یوآرایل جا ن سکتا تھا۔
فیس زم(Facezam) نامی اس ایپلی کیشن کو 21 مارچ کو آئی او ایس کےلیے جاری کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔فیس زم کا دعویٰ تھا کہ یہ ڈیٹابیس فار ڈویلپرز کے ذریعے فیس بک کی اربوں تصاویر تک رسائی حاصل کر سکتےہیں۔


فیس زم کی ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ ایپلی کیشن کسی بھی تصویر کو 70 فیصد درستی کے ساتھ فیس بک سے ڈھونڈ سکتا ہے مگر اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر کسی نے تصویر میں ہیٹ یا عینک پہنی ہو یا سر پر بال ہوں تو درستی کا تناسب55 فیصد تک ہوتا ہے۔فیس زم کا دعویٰ تھا کہ ٹرین میں ملنے والی کسی خوبصورت لڑکی کی تصویر بنا کر ایپلی کیشن کی مدد سے صرف چند سیکنڈوں میں اس کے فیس بک پروفائل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


فیس زم کا اعلان ہوتے ہی پرائیویسی کے حوالے سےحساس گروپوں نے اس پر کافی تنقید بھی کی تھی۔ فیس بک کا بھی کہنا تھا کہ اس طرح کی ایپلی کیشن ڈویلپ کرنا فیس بک کے شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔معاملہ اس حد تک بڑھا کہ فیس بک اور انسٹا گرام کو اس ہفتے ایک نئی پالیسی متعارف کرانی پڑی ، جس کے تحت لوگوں کو پوسٹوں کو اُن کی جاسوسی کےلیے استعمال کرنا ممنوع قرار دیا گیا۔

کئی دن تک خبروں میں رہنے کے بعد فیس زم کا پول کھل ہی گیا۔ اب معلوم ہوگیا ہے کہ یہ ایپلی کیشن برطانوی مارکیٹنگ ایجنسی کا شہرت حاصل کرنے کا سٹنٹ تھا۔
فیس بک کے ڈپٹی چیف پرائیویسی آفیسر روب شرمن نے بھی اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ یہ ایپ توجہ حاصل کرنے کی افواہ تھی، نہ کہ حقیقت میں ایسی کوئی ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے۔
فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگ ہم پر اپنی پرائیویسی اور معلومات کی حفاظت کے حوالے سے اعتماد کرتےہیں اور اس طرح کی سرگرمی ہماری شرائط کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے فائنڈ فیس نام سے اسی طرح کی ایک ایپلی کیشن روسی سوشل میڈیا سائٹ VK.com کے لیے بھی متعارف کرائی جا چکی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-15

More Technology Articles