First Sindhi Wikipedia Workshop Held in Karachi

First Sindhi Wikipedia Workshop Held In Karachi

پاکستان میں پہلی سندھی ویکیپیڈیا ورکشاپ کا کراچی میں انعقاد

پاکستان میں پہلی سندھی ویکیپیڈیا ورکشاپ 24 مئی 2017 کو ممتاز مرزا آڈیٹوریم، ڈائریکٹوریٹ جنرل کلچر اینڈ ٹورزم میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی مدیرِ اعلیٰ اردو لغت بورڈ عقیل عباس جعفری اور مہمانِ اعزازی چئیرمین شعبہ سندھی وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کمال جامڑو تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ فنکار ویلفئیر ایسویسی ایشن کے چیئرمین حمید بھٹو، پروڈیوسر پی ٹی وی ہارون جمالی، معروف ادیب پروفیسر عزیز کنگرانی، منتظم اردو ویکیپیڈیا محمد عارف سومرو, سندھی ویکیپیڈیا پر سب سے زیادہ ترامیم کرنے والے صارف مہتاب احمد سولنگی اور کالم نگار سارنگ پیرزادہ بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔

ورکشاپ کے خطبہ استقبالیہ کے دوران آرگنائزر اسد علی جوگی نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ آخر میں مہمان خصوصی, مہمان اعزازی کو یادگاری شیلڈز اور شرکاء میں سرٹیفیکیٹ پیش کئے گئے.

تاریخ اشاعت: 2017-05-26

More Technology Articles