Future iPhones may have curved screens and touchless gesture controls

Future IPhones May Have Curved Screens And Touchless Gesture Controls

اب آئی فون کو چھوئے بغیر بھی استعمال کیا جا سکے گا

ایک رپورٹ کے مطابق مستقبل میں متعارف کرائے جانے والے آئی فونز کو چھوئے بغیر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کے لیے آئی فون میں ٹچ لیس گیسچر کنٹرول(Touchless Gesture Control) ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گا۔ اس کے علاوہ مستقبل کے آئی فونز میں خمیدہ سکرین استعمال کی جائیں گی۔

(جاری ہے)


ٹچ لیس گیسچر کنٹرول سے فون کو فون کے اوپر ہوا میں انگلیوں کے اشارے سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔ ایپل کا دعویٰ ہے کہ اس کے اگلے آئی فون میں ٹچ لیس گیسچر کنٹرول ٹیکنالوجی شامل ہوگی۔
ایپل کا سب سے بڑا حریف سام سنگ یہ دونوں ٹیکنالوجی پہلےہی پیش کر چکا ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی ایس 4 میں ائیر گیسچر کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی تھی، جس سے صارفین ویب پیج یا فوٹوز کو ہوا میں اشارہ کر کےسکرول کر سکتے تھے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-07

More Technology Articles