Galaxy S9 Mini coming in March

Galaxy S9 Mini Coming In March

مارچ میں گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کے ساتھ گلیکسی ایس 9 منی بھی لانچ کیا جائے گا

سام سنگ گلیکسی ایس 8 منی کے لانچ ہونے کی افواہیں تو درست ثابت نہیں ہوئیں لیکن اگلے سال سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کے ساتھ سام سنگ گلیکسی ایس 9 منی بھی لانچ ہوسکتا ہے۔
نامعلوم ذرائع سے سامنے آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 9 منی پر بھی کام کر رہا ہے اور اسے مارچ 2018 میں ایس 9 اور ایس 9 پلس کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔


مبینہ طور پر گلیکسی ایس 9 منی کی سکرین 5 انچ سے کم ہوگی جبکہ اس کے ایج خمدار ہونگے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس کے ایسپکٹ ریشو کے بارے میں تو معلومات سامنے نہیں آئیں لیکن اگر سام سنگ گلیکسی ایس 8 ، ایس 8 پلس اور نوٹ 8 کی طرح 18.5:9 ریشو کی حامل ہی متعارف کرائے تو یہ ایک چھوٹی ڈیوائس ہوگی۔
اس ڈیوائس کے ہارڈ وئیر کے بارے میں ابھی مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

افواہوں کے مطابق اسے چونکہ فلیگ شپ ڈیوائسز ایس 9 اور ایس 9 پلس کے ساتھ جاری کیا جائے گا، اس لیےاس کا ہارڈ وئیر بھی اپنے ساتھ لانچ کی جانےوالی دوسری ڈویوائسز کی طرح ہی ہوگا۔
ماضی میں سام سنگ نے کچھ منی برانڈ ہینڈ سیٹ متعارف کرائے ہیں لیکن وہ صرف مڈ رینج ڈیوائسز تھیں۔ ایس 9 منی کے بارے میں اندازہ ہے کہ پچھلی بار کے برعکس یہ ہائی اینڈ ڈیوائس ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-15

More Technology Articles