Gboard for Android gets support for more than 20 new languages

Gboard For Android Gets Support For More Than 20 New Languages

جی بورڈ فار اینڈروئیڈ اب 300 سے زیادہ زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے

جی بورڈ نے آج 20 سے زیادہ نئی زبانوں کی سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔ ان میں سادہ چینی زبان، روایتی چینی زبان اور کورین کی سپورٹ بھی شامل ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس کے صارفین ان بڑی زبانوں کی سپورٹ نہ ہونے پر شکایت کر رہے تھے، جن کا اب ازالہ کر دیا گیا ہے۔
اس اقدام کے بعد جی بورڈ میں اب 300 سے زیانوں کی ورائٹیوں کی سپورٹ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جی بورڈ دنیا کی 74 فیصد آبادی کی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جی بورڈ جن زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے، ان کی لسٹ دیکھنےکے لیےیہاں کلک کریں۔

جی بورڈ جن زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے ان میں بڑی زبانیں تو شامل ہیں ہی لیکن ساتھ ہی جی بورڈ بہت کم بولی جانے والی زبانوں کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ ان زبانوں میں مینکس، فولا اور مائیوری زبانیں بھی شامل ہیں۔
جی بورڈ کو انسٹال یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-06

More Technology Articles