Gmail for Android now allows you to undo emails already sent

Gmail For Android Now Allows You To Undo Emails Already Sent

جی میل فار اینڈروئیڈ اب بھیجی ہوئی ای میلزUNDO کی جا سکتی ہیں

گوگل نے جی میل کا ایک اور ویب بیسڈ فیچر اینڈروئیڈ جی میل ایپلی کیشن میں شامل کر دیا ہے۔ ایپلی کیشن کے 8.7 اور بعد کے ورژنز میں آپ Sent ای میل کو UNDO کر سکتے ہیں۔ اب اگر آپ کو ای میل بھیجتے ہی کسی غلطی کا احساس ہو تو آپ کے پاس ای میل کو UNDO کرنے کےلیے مزید چند سیکنڈ ہوتے ہیں، جس کے بعد آپ ای میل میں غلطی کی درستی کر کے اسے بھیج سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


تازہ ترین جی میل اینڈروئیڈ ایپ میں اب آپ ای میل بھیجیں گے تو ای میل بھیجنے کے ساتھ ہی آپ کو نیچے سیاہ رنگ کی بار پربائیں جانب Sending اور دائیں جانب Cancel لکھا ہوا نظر آئے گا۔

Cancel کا بٹن بھی ای میل کوبھیجے جانے سے روکنے کے لیے ہوتا ہے۔ اگر آپ وقت پر Cancel کا بٹن نہ دبا سکیں تو یہ کچھ دیر میں Undo کے بٹن سے تبدیل ہوجائے گا۔ اس کے بعد آپ کئی سیکنڈ تک Undo کے بٹن کو دبا کر بھیجی گئی ای میل کو واپس منگوا سکتے ہیں۔ عام طور پر Undo کے بٹن کو دبانے کےلیے سات سے آٹھ سیکنڈ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ای میل کو واپس نہیں منگوایا جا سکتا۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-20

More Technology Articles