Gmail now streams small video attachments

Gmail Now Streams Small Video Attachments

جی میل میں چھوٹی ویڈیو اٹیچمنٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی بجائے براؤزر میں ہی دیکھا جا سکے گا

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر سے جی میل صارفین کو ای میل میں آنے والی ویڈیو اٹیچمنٹس کو دیکھنے کےلیے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ جی میل چھوٹی اٹیچمنٹ ویڈیوز کو براؤزر میں ہی سٹریم کرے گا۔

(جاری ہے)


جی میل اٹیچمنٹ ویڈیو کو سٹریم کرنے کے لیے یوٹیوب اور گوگل ڈرائیو کا انفراسٹرکچر استعمال کرےگا۔
اس سے پہلے 25 ایم بی سے زیادہ کے ویڈیو کلپ گوگل ڈرائیو میں اپ لوڈ ہو کر وہاں سےہی سٹریم ہوتے تھے مگر اب چھوٹے کلپ براہ راست جی میل سے ہی سٹریم ہونگے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ جی میل پر یہ تبدیلی 15 دنوں تک آئے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-16

More Technology Articles