GO Keyboard apps could be spying on over 200 million Android users

GO Keyboard Apps Could Be Spying On Over 200 Million Android Users

گو کی بورڈ اینڈروئیڈ کے 200 ملین صارفین کی جاسوسی کر سکتا ہے

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل پلے سٹور پر موجود Go Keyboard کے تحت موجود کی بورڈ ایپلی کیشنز صارفین کی جاسوسی کر سکتی ہیں۔ اس کی بورڈ ایپلی کیشنز کے ڈویلپرز کا بیان اس الزام کے برعکس ہے انہوں نے کہا ہے کہ و ہ صارفین کی ذاتی معلومات بشمول کریڈٹ کارڈ کی معلومات جمع نہیں کرتے۔ ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہیں۔


گوکی بورڈ ایپلی کیشنز کے صارفین کی تعداد 200 ملین ہے۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ ایپلی کیشن درجنوں اشتہاری نیٹ ورکس اور تھرڈ پارٹی ٹریکر سے کمیونی کیشن کر سکتیں ہیں۔گو کی بورڈ کی ان دو ایپلی کیشن کو انسٹال کرتے ہی صارفین کی معلومات سرور پر منتقل ہو جاتی ہیں۔گو کی بورڈ کی ایپلی کیشنز بہت زیادہ مشہور ہیں۔ 2016 میں 20 ممالک کے صارفین نے انہیں بہترین ایپلی کیشن قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گو ایپس صارفین کی معلومات، جیسے گوگل ای میل اکاؤنٹ، سکرین سائز، اینڈروئیڈ ورژن، ڈیوائس کا build اور ماڈل ، سرور پر منتقل کرتیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کو اس معاملے سے مطلع کر دیاگیا ہے،گوگل اس حوالے سے مزید تحقیقات کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-24

More Technology Articles